جاپانی وزیر اعظم فومیو کیشیڈا11اپریل کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

ٹوکیو۔5مارچ (اے پی پی):جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیڈا 11 اپریل کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اے ایف پی کے مطابق منگل کو سینیٹ کے ڈیموکریٹک اکثریتی رہنما چک شومر نے کہا کہ وزیر اعظم فومیو کیشیڈا کو آئندہ ماہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے جس کو انہوں نے قبول کر لیا ہے۔ وہ 2015 میں آنجہانی …

ٹوکیو۔5مارچ (اے پی پی):جاپان کے وزیر اعظم فومیو کیشیڈا 11 اپریل کو امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے ۔ اے ایف پی کے مطابق منگل کو سینیٹ کے ڈیموکریٹک اکثریتی رہنما چک شومر نے کہا کہ وزیر اعظم فومیو کیشیڈا کو آئندہ ماہ امریکی کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کی دعوت دی گئی ہے جس کو انہوں نے قبول کر لیا ہے۔

وہ 2015 میں آنجہانی شنزو آبے کے بعد جاپان کے دوسرے وزیر اعظم ہوں گے جو آئندہ ماہ دورے کے دوران امریکی کانگریس سے خطاب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ یہ دورہ جس میں ایک سرکاری عشائیہ بھی شامل ہے، ظاہر کرتا ہے کہامریکا کی توجہ ایک اہم اتحاد پر مرکوز ہے ۔ کیشیڈا کا دورہ اور خطاب دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور سکیورٹی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔