ریاض۔8مارچ (اے پی پی):سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ آرامکو کمپنی کے 8 فیصد شیئرز حکومتی ملکیت سے سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے ما تحت کام کرنے والی کمپنیوں کی ملکیت میں منتقل کئے گئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آرامکو کمپنی کے شیئرز کی ملکیت منتقل کرنے کے بعد اب کمپنی کے کل شیئرز میں سے 82.186 فیصد سرکاری ملکیت میں رہ گئے ہیں ۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ آرامکو کمپنی کے شیئرز کی ملکیت کی منتقلی ملک کی طویل المیعاد معیشت کو سپورٹ کرنے کی حکومتی پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ کہا کہ سعودی انویسٹمنٹ فنڈ نئے شعبوں کو متعارف کرانے، نئی اقتصادی شراکتیں پیدا کرنے، مزید نوجوانو ں کو بھرتی کرنے اور انہیں مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔