اسلام آباد۔12مارچ (اے پی پی):وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں کابینہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کےلئے اب تک 61 ارب 31 کروڑ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے35ارب 61کروڑ 98لاکھ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔
پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کےلئے 90ارب روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کئے ہیں جن میں سے 61 ارب 31کروڑ روپے جاری جبکہ 35 ارب 61 کروڑ روپے خرچ کئے جا چکے ہیں۔