وزیراعلی مریم نواز انسداد سموگ کیلئے عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں سینئر منسٹر پنجاب

126

لاہور۔13مارچ (اے پی پی):سینئر منسٹر پنجاب مریم اورنگ زیب کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیراعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق بہتر ایئر کوالٹی انڈیکس کے لیے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم ڈیجٹلائزڈ کرنے کا حکم دیاگیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگ زیب نے کہاکہ مریم نواز شریف انسداد سموگ کے لیے گراس روٹ لیول پر عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں، وزیراعلی کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹائم لائن مقررکردی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے مطابق کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈائون ہوگا،انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ سائن کرنے پر اتفاق رائے کیا گیا۔

وزیراعلی کے ماحول دوست ویژن کے تحت دھان کی فصل جلا نے کی بجائے کرش مشینوں سے کرش کیئے جانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا میکانزم لانے کی ہدایت بھی کی گئی۔ سینئر منسٹر پنجاب نے مزید کہا کہ مریم نواز کے حکم پرانسدادسموگ سے متعلق آگاہی مہم کے لیے نئی ایپ متعارف کروائی جائیگی اورآئندہ 6 جون کو وزیراعلی کے حکم پر پلاسٹک بیگز بین کردیئے جائیں گے،

انڈسٹری کو انٹرنیشنل انوائرمنٹل سٹینڈرڈز پر عمل پیراہونے پر سی ایم گرین آفس ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ اجلاس میں طالب علموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرزبنا نے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ محکمہ تحفظ ماحول کو ہسپتال ویسٹ کی تلفی و مینجمنٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کا ٹاسک بھی دیا گیا۔