سعودی عرب،الحرمین الشریفین اتھارٹی کا مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اعلان

مکہ مکرمہ ۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے کہا ہے رجسٹریشن کا آغاز 17 مارچ 2024 (7 رمضان 1445ھ ) سے اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے ہوگا۔ اس حوالے سے چند شرائط رکھی گئی ہیں جن کے مطابق معتکف کی عمر 18 …

مکہ مکرمہ ۔15مارچ (اے پی پی):سعودی عرب کی الحرمین الشریفین امور کی جنرل اتھارٹی نے مسجد الحرام میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔سبق ویب سائٹ کے مطابق جنرل اتھارٹی نے کہا ہے رجسٹریشن کا آغاز 17 مارچ 2024 (7 رمضان 1445ھ ) سے اتھارٹی کے پورٹل اور ویب سائٹ کے ذریعے ہوگا۔

اس حوالے سے چند شرائط رکھی گئی ہیں جن کے مطابق معتکف کی عمر 18 سال سے کم نہ ہو اور 20 رمضان کو مقررہ وقت پر مسجد الحرام میں اعتکاف کےلیے پہنچنا شامل ہے۔اتھارٹی نے کہا ہے مسجد الحرام میں اعتکاف کے خواہش مند فوری طور پر رجسٹریشن کرائیں کیونکہ تعداد مکمل ہونے پر رجسٹریشن روک دی جائے گی۔

واضح رہے مسجد الحرام اور مسجد نبوی انتظامیہ ہر سال اعتکاف کےلیے رجسٹریشن کا آغاز اور اس کے لیے مختص مقامات کا اعلان کرتی ہے۔