کسی کو ناجائز منافع خوری او ر ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، اسسٹنٹ کمشنر گوجر خان

236
Price Control
Price Control

گوجر خان۔ 15 مارچ (اے پی پی) گوجر خان:اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مراد حسین نیکو کارہ نے شہر کا دورہ کیا اور سرکاری نرخنامے کے مطابق اشیا خورد و نوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر یں گے ، ناجائز منافع خوروں، ذخیرہ اندوزو ں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو ناجائز منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دیں گے، روزانہ کی بنیاد پر پرائس چیکنگ اور اس پر عملدرآمد کرایا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ عوام ناجائز خوری میں ملوث تاجروں و ذخیرہ اندوزوں کی نشاندہی کریں ان کے نام کو خفیہ رکھتے ہوئے فوری کارروائی کریں گے۔