پنجاب میں 1122ٹریفک حادثات،8افراد جاں بحق،1207زخمی ہوگئے، ترجمان ریسکیو

93
rescue 1122

لاہور۔16مارچ (اے پی پی):پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1122 ٹریفک حادثات میں8 افراد جاں بحق اور1207 زخمی ہو گئے،

ترجمان ریسکیو 1122 پنجاب نے ہفتہ کو جاری رپورٹ میں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں 1122 ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا، ان حادثات میں 522 افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی و تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

جبکہ 685 معمولی زخمیوں کو ریسکیو ٹیموں نے موقع پر طبی امداد فراہم کی، اس دوران سب سے زیادہ 265 حادثات لاہور میں ہوئے جن میں 295 افراد متاثر ہوئے ۔