ضلع ملتان میں3 روزہ قومی پولیو مہم 25 مارچ سے شروع ہوگی،ڈپٹی کمشنر

88

ملتان۔ 19 مارچ (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیرنے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام 3 روزہ قومی پولیو 25 مارچ سے شروع ہوگی،ملک میں 2 پولیو کیس پازیٹو آئے ہیں جو تشویشناک ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے انسداد پولیومہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل قیصرانی نے پولیو مہم پر تفصیلی بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہاکہ پولیو وائرس کے حوالے سے ملتان کی سیوریج سے لئے گئے تمام سیمپل کلئیر ہیں۔

رضوان قدیرنے کہا کہ 10لاکھ سے زائد کم سن بچوں کو گھر گھر مہم کے دوران قطرے پلائے جائیں گے۔اس سلسلے میں35 سو سے زائد موبائل ٹیمیں فیلڈ میں پولیو کے قطرے پلائیں گی۔رضوان قدیر نے کہاکہ ہر ہسپتال، ڈسپینسری، بس سٹینڈ، ویگن سٹینڈ اور ریلوے سٹیشن پر کیمپ قائم ہونگے۔ڈپٹی کمشنرنے اپیل کی کہ شہری اپنے کمسن بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے قطرے ضرور پلائیں۔