روات کے علاقہ میں فائرنگ سے شہری کو زخمی اور والد پر تشدد کرنے والے دونوں ملزمان گرفتار

79
arrested
arrested

راولپنڈی۔21مارچ (اے پی پی):تھانہ روات پولیس نے دو مختلف واقعات میں شہری کو گولی مار کر زخمی کرنے اور والد پر تشدد و قتل کی دھمکی دینے والے دونوں ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کر کے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم طلحہ کو گرفتار کرکے ملزم سے اسلحہ برآمد کرلیا،

ملزم نے چند روز قبل سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کر کے شہری جنید کو زخمی کر دیا تھا،واقعہ کا مقدمہ چند روز قبل متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ روات میں درج کیا تھا۔دریں اثناء روات پولیس کو متاثرہ شہری نے درخواست دی کہ اس کے بیٹے ادریس نے تشدد کیا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں،روات پولیس نے والد کی درخواست پر والدین تحفظ آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم ادریس کو گرفتار کر لیا۔