ستھرا پنجاب مہم کے دوران 28 یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ کردیا گیا ہے،سی ای او

157

ملتان۔ 22 مارچ (اے پی پی):ستھرا پنجاب مہم کے سلسلے میں جمعہ المبارک کے موقع پر گرینڈ صفائی آپریشن جاری رہا۔ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی نے جامع مساجد،قلعہ کہنہ سمیت مرکزی عبادت گاہوں کے روٹس پر خصوصی صفائی آپریشن کیا ۔سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی شاہد یعقوب نے تمام عمل کی نگرانی کی۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم کے دوران 28 یونین کونسلز کو زیرو ویسٹ کردیا گیا ہے۔

عوامی ریلیف کیلئے گنجان آباد یونین کونسلوں کی صفائی اولین ترجیح ہے۔شاہد یعقوب نے بتایا کہ خالی پلاٹوں سے کوڑا کرکٹ اور ملبہ جات اٹھاکر آگاہی بینرز بھی نصب کردیے گئے۔تاکہ عام شہری بھی صفائی مہم کو سمجھتے ہوئے اردگرد کے ماحول کو صاف ستھرا اور خوبصورت رکھیں۔سی ای او کا کہنا تھا کہ صفائی کنٹروم روم نمبر 1139 مکمل طور فعال ہے ،جہاں شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے۔