سیالکوٹ، نماز جمعہ کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے

145
Security arrangements
Security arrangements

سیالکوٹ۔ 22 مارچ (اے پی پی):سیالکوٹ میں نماز جمعہ کے موقع پر تمام مساجداور امام بار گاہوں کی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے۔ ڈی پی او سیالکوٹ کی ہدایت پرضلع بھر کی اہم مساجداور امام بارگاہوں پر پولیس کے مسلح جوانوں نے ڈیوٹی سر انجام دی، ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈکے جوان اہم مساجداور اہم امام بارگاہوں کے اردگرد گشت کرتے رہے۔ اسی طرح ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان بھی الرٹ رہے۔

نماز ِجمعہ میں شامل ہونے والے ہر شخص، گاڑی، موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی۔ علاوہ ازیں چیکنگ کے لئے تمام اہم پوائنٹس پر واک تھرو گیٹس اورمیٹل ڈیٹیکٹر کا بھی استعمال یقینی بنایا گیا،مساجداور امام بارگاہوں میں پارکنگ کا مناسب انتظام کیا گیا، تمام سکیورٹی انتظامات کی خفیہ کیمروں کی مدد سے براہ ِراست نگرانی کی جاتی رہی۔