راولپنڈی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی ، 10ملزمان گرفتاراور 08کلو سے زائد چرس برآمد

135

راولپنڈی۔ 23 مارچ (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے 10ملزمان کو گرفتارکرکے ان سے 08کلو سے زائد چرس برآمدکرلی ہے۔

پولیس کے مطابق گوجرخان پولیس نے ملزم ثقلین حید رسے 01کلو260گرام چرس، ملزم طاہر محمود سے 01کلو200گرام چرس،صدرواہ پولیس نے ملزم دانش جنید سے 01کلو250گرام چرس، ملزم عبدالقیوم سے 01کلو20گرام چرس، وارث خان پولیس نے ملزم حمزہ اللہ سے 01کلو440گرام چرس، سول لائنز پولیس نے ملزم اکرام سے 560گرام چرس،

ملزم منیب سے 520گرام چرس، ملزم نعمان سے 180گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم عمر سے 560گرام چرس، سٹی پولیس نے ملزم عبدالستار سے 320گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے،ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر)حافظ کامران اصغر کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائیگی