پشاور۔ 24 مارچ (اے پی پی):ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سوزکی پک اپ سے دوران تلاشی 240 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کلاچی کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات کے خلاف مہم تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔
ڈی ایس پی باڑہ سرکل سوالزارخان خان کی نگرانی میں ایس ایچ او باڑہ ہردم گل کی خفیہ اطلاع پر ایس ائی خیال محمد نے علاقہ شیخانو پل نزدیک گریڈ سٹیشن سپشل ناکہ بندی کے دوران مشکوک سوزکی پک اپ سے دوران تلاشی بڑی مقدار میں 240 کلوگرام چرس برآمد کرکے ملزم نسیم اللہ ولد سیدا جان قوم ملک دین خیل سکنہ باڑہ کو گرفتار کرلیا۔
ملزم نے ابتدائی تفتیش میں مکرو دھندہ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم منظم منشیات گروہ کا کارندہ ہے جو صوبہ کے دیگر اضلاع کو مختلف قسم منشیات اسمگل کرنے میں ملوث ہیں. ملزم نے گروہ کے دیگر ساتھیوں کے نام بھی اگل دیئے ہیں۔