افغانستان میں شراب اور منشیات کی پروسیسنگ کی 1250فیکٹریا ں مسمار

کابل۔24مارچ (اے پی پی):افغانستان کی نگراں حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر میں منشیات کی 1250فیکٹریوں کو مسمار کر دیا ہے۔ افغانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں انسداد منشیات کے سربراہ حسیب اللہ احمدی نے بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں تقریباً 1,250 الکحل اور منشیات کی پروسیسنگ فیکٹریوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں منشیات کی کاشت، …

کابل۔24مارچ (اے پی پی):افغانستان کی نگراں حکومت نے اگست 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے ملک بھر میں منشیات کی 1250فیکٹریوں کو مسمار کر دیا ہے۔

افغانی میڈیا کے مطابق افغانستان میں انسداد منشیات کے سربراہ حسیب اللہ احمدی نے بتایا کہ ملک کے مختلف صوبوں میں تقریباً 1,250 الکحل اور منشیات کی پروسیسنگ فیکٹریوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ افغانستان میں منشیات کی کاشت، اسمگلنگ اور تجارت کے خلاف سنجیدہ جنگ جاری ہے۔

احمدی نے مزید بتایا کہ افغانستان میں منشیات کی اسمگلنگ، کاشت اور تجارت تقریباً صفر تک پہنچ چکی ہے۔واضح رہے کہ افغان نگراں حکومت نے اپریل 2022 میں افغانستان میں افیون پوست کی کاشت اور افیون کی تجارت پر پابندی عائد کردی تھی ۔