اسلام آباد۔28مارچ (اے پی پی):نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے دوسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ دے دیا۔ جمعرات کو جاری فیصلہ کے مطابق بجلی کے بلوں میں گزشتہ ماہ کی نسبت ایک روپیہ 68 پیسے فی یو نٹ کمی ہو گی۔ اس فیصلے کا اطلاق اپریل ، مئی اور جون کے بلوں پر ہو گا۔