اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ او سی اے سی کی طرف سے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 0.84 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں …
فرنس آئل کی فروخت میں 9 ماہ کے دوران 53 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ او سی اے سی کی طرف سے مرتب کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 0.84 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 53 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت میں ملک میں 1.79 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔
مارچ میں ملک میں 0.04ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو فروری کے مقابلہ میں11 فیصد اور گزشتہ سال مار چ کے مقابلہ میں 48فیصدکم ہے۔ فروری میں ملک میں 0.05 ملین ٹن اور گزشتہ سا ل مارچ میں 0.09 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
واضح رہے کہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں ملک میں 11.34 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کےمقابلہ میں 11فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 12.80 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈ کی گئی تھی۔








