ملایشیا کو پاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 118 فیصد اضافہ، درآمدات میں 14 فیصد کمی

173
State Bank
State Bank

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):ملائیشیا کے ساتھ پاکستان کی تجارت کے فاضل حجم میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملایشیا کوپاکستانی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 118 فیصد کا اضافہ جبکہ درآمدات میں 14 فیصدکی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملائشیاءکوبرآمدات سے ملک کو413.64 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 118 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملائشیاءکو189.93 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈکی گئی تھیں۔

فروری میں ملائیشیاکوپاکستانی برآمدات کاحجم 53.92 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو جنوری میں 84.07 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 17.75ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023میں ملائشیاءکوبرآمدات سے ملک کو299.013 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ملائشیا سے درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر14.14 فیصدکی کمی ہوئی ہے،

جولائی سے لیکرفروری 2024 تک کی مدت میں ملائیشیا سے درآمدات پر646.83 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 738.56 ملین ڈالرتھا۔ فروری میں ملائیشیا کو پاکستانی برآمدات کاحجم 104 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوجنوری میں 63.59 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 96.29 ملین ڈالرتھا، مالی سال 2023 میں ملائشیاسے درآمدات پر1.021 ارب ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔