29.4 C
Islamabad
جمعرات, مئی 29, 2025
ہومتجارتی خبریںجاز کیش نے یومیہ حلال شرح منافع کے ساتھ اسلامی سیونگز پروڈکٹ...

جاز کیش نے یومیہ حلال شرح منافع کے ساتھ اسلامی سیونگز پروڈکٹ لانچ کردی

- Advertisement -

اسلام آباد۔3اپریل (اے پی پی):پاکستان کے سب سے بڑے فن ٹیک ادارے جازکیش نے سب سے زیادہ یومیہ حلال شرح منافع کے ساتھ اسلامی سیونگز پروڈکٹ لانچ کردی ہے۔پروڈکٹ صارفین کو سروس کی سبسکراپشن پر مفت حادثاتی بیمہ بھی فراہم کرتی ہے جس سے انہیں زندگی کی غیر یقینی صورتحال میں اضافی مالی تحفظ ملتا ہے۔یہ اعلان پاکستان کے مالیاتی شمولیت کے سفر کے ایک اہم موڑ پر کیا گیا جوملک کے ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کو اپنانے کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرتا ہے۔

جازکیش کے سربراہ مرتضیٰ علی نے کہاکہ جاز کیش کا فلسفہ لوگوں کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے موزوں پروڈکٹ فراہم کرنا ہے۔ شرعی اصولوں کے مطابق سیونگز پروڈکٹ کے ساتھ ہم اس خلا کو پُر کررہے ہیں جس نے ماضی میں لوگوں کو فن ٹیک حل اپنانے سے روکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم سلام تکافل کے مشکور ہیں جنہوں نے اسلامی سیونگز پروڈکٹ سبسکرائب کرنے والے صارفین کیلئے مفت حادثاتی بیمہ کی پیشکش کی جس سے ان طبقات کیلئے محفوظ مستقبل کی راہ ہموار ہوگی جہاں ہم آپریٹ کرتے ہیں۔

- Advertisement -

جازکیش ایپ میں ایک مخصوص سیونگز والٹ کو شامل کیا گیا جس کے ذریعے صارفین اپنی بچت کے آسان اور باسہولت انتظام کیلئے صارف دوست پلیٹ فارم تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ یہ جدید حل افراد کو مستقبل کے مالی امور پر کنٹرول حاصل کرنے کیلئے بااختیار بناتا ہے جس سے وہ اپنے بچت کے اہداف کا تعین اور پیش رفت کو ٹریک کرسکتے ہیں۔ شرعی اصولوں پرمبنی جاز کیش کے سیونگز پروڈکٹ کے ساتھ صارفین اپنی بچتوں پریومیہ حلال منافع حاصل کرسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ صارفین کسی بھی وقت اپنی اصل رقم اور مسابقتی منافع کے ساتھ اپنی بچتیں نکلواسکتے ہیں۔سلام تکافل کے اشتراک سے اہداف کی 20فیصد تکمیل پر پروڈکٹ کے ساتھ مفت حادثاتی بیمہ کی کوریج فعال ہوجا ئے گی جس سے صارفین اور ان کے اہل خانہ کو اضافی مالی تحفظ حاصل ہوتا ہے۔ وسیع صلاحیت کے باوجود پاکستان میں مالی خدمات کا استعمال بہت کم ہے جس کی وجوہات میں ایک اہم عنصر مذہبی جذبات ہیں جس کے باعث لوگ مالیاتی خدمات کو اپنانے میں ہچکچاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ شرعی اصولوں پر مبنی مالیاتی خدمات کی محدود دستیابی مسئلہ کو زیادہ سنگین بناتی ہے جس کے نتیجہ میں آبادی کی اکثریت موزوں مالیاتی حل تک رسائی حاصل نہیں کرپاتے۔سیونگز پروڈکٹ باضابطہ مالیاتی نظام میں شامل ہونے کا راستہ ہے جس سے لوگ معاشی تحفظ اور استحکام حاصل کرسکتے ہیں۔یہ پہلا قدم ہمارے لوگوں کو ڈیجیٹل مالیاتی خدمات کے دائرے میں لانے اور انہیں مالیاتی منصوبہ بندی کو بہتر بنانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنے کے لیے اہم ہے۔اسلامی سیونگز کے ذریعے جازکیش لوگوں کو معاشی تحفظ اور استحکام کے ساتھ ایک مضبوط اور لچک دار معاشرے تشکیل کرنا چاہتا ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=454133

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں