روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر میں شرکت کے لئے5 اپریل تک درخواستیں طلب

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے روانڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ستائیسویں روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے کل 5 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔ ٹی ڈی اے پی کے مطابق2 2روزہ نمائش روانڈا کے شہرکیگالی میں 25جولائی تا 15 اگست تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل ، گارمنٹس ، لیدر آئیٹم ، زراعت …

اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے روانڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ستائیسویں روانڈا انٹرنیشنل ٹریڈ فئیر ‘‘ میں شرکت کے لئے کل 5 اپریل تک درخواستیں طلب کر لیں۔

ٹی ڈی اے پی کے مطابق2 2روزہ نمائش روانڈا کے شہرکیگالی میں 25جولائی تا 15 اگست تک جاری رہے گی جس میں ٹیکسٹائل ، گارمنٹس ، لیدر آئیٹم ، زراعت سے وابستہ مصنوعات ، آلات ، الیکٹرونکس ، مشینری ، دستکاری ، مصنوعی جیولری اور آئی ٹی سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے ۔

نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات اتھارٹی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔