اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 784.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 86.10فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی …
پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارتی حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ سٹیٹ بینک اورپاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں پاکستان اورروس کے درمیان دوطرفہ تجارت کاحجم 784.18 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 86.10فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک روس دوطرفہ تجارت کاحجم 421.37 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں روس کو پاکستانی برآمدات کاحجم 55.39 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں کم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں روس کو برآمدات سے ملک کو58.94 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
فروری میں روس کو برآمدات کاحجم 6.50 ملین ڈالررہا جو جنوری میں 7.15 ملین ڈالر اورگزشتہ سال فروری میں 13.31 ملین ڈالرتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں روس سے درآمدات کاحجم 728.29 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 362.42 ملین ڈالرتھا۔ فروری میں روس سے درآمدات پر189.03 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواجو جنوری میں 155.30 ملین ڈالر اور گزشتہ سال فروری میں 103 ملین ڈالرتھا،مالی سال 2023 میں روس سے درآمدات پر645.19 ملین ڈالرکازرمبادلہ خرچ ہواتھا۔








