اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 660.75 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 68416.78 پوائنٹس پربندہوئی جو ایک نیاریکارڈ ہے اور جس سے سرمایہ کاروں کی جانب سے معیشت پراعتمادکی عکاسی ہورہی ہے۔ گزشتہ روز مجموعی طورپر334 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔ 204 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 108 کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی،انڈکس میں 660.75 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد نیاریکارڈقائم

مزید خبریں
اسلام آباد۔4اپریل (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کوتیزی کارحجان رہا اورکے ایس ای 100 انڈکس 660.75 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 68416.78 پوائنٹس پربندہوئی جو ایک نیاریکارڈ ہے اور جس سے سرمایہ کاروں کی جانب سے معیشت پراعتمادکی عکاسی ہورہی ہے۔
گزشتہ روز مجموعی طورپر334 کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا۔ 204 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ، 108 کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروبارکے دوران 38 کروڑ 87 لاکھ 51 ہزار782 حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 17.88 ارب روپے ریکارڈکی گئی۔پی آئی اے، سینرجی کو پی کے اور پاکستان پٹرولیم سرفہرست کمپنیاں رہیں جن کے زیادہ حصص کا لین دین ہوا۔
پی آئی اے کے 4کروڑ72 لاکھ 500 حصص کالین دین ہوا اور کلوزنگ پرفی حصص قیمت 26.19 روپے ریکارڈکی گئی۔ہوئسے پاکستان لمیٹد اورشاہ مراد شوگرملز کے حصص کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ریکارڈکیاگیا،ہوئسے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 49.50 روپے اورشاہ مراد شوگرملز کے حصص کی قیمت میں 40.61 روپے کااضافہ ہوا،رفحان میز پراڈکٹ کمپنی کے حصص کی قیمت میں سے زیادہ یعنی 80 روپے کی کمی ہوئی، اسی طرح نیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت میں 33.44 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔








