ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کمی

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 0.84 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 53 فیصد کم ہے۔ …

اسلام آباد۔5اپریل (اے پی پی):ملک میں فرنس آئل کی فروخت میں جاری مالی سا ل کے پہلے 9 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر 53 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ او سی اے سی اور انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 0.84 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ 53 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 1.79 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔

مارچ میں ملک میں 0.04 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ہوئی جو فروری کے مقابلہ میں 11 فیصد اور گزشتہ سا ل مارچ کے مقابلہ میں 48 فیصد کم ہے۔ فروری میں ملک میں 0.05 اور گزشتہ سا ل مارچ میں 0.09 ملین ٹن فرنس آئل کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ جاری مالی سا ل کےپہلے 9 ما ہ میں ملک میں 11.34 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سا ل کی اسی مدت کے مقابلہ میں 11 فیصد کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں12.80 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔