پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن کو سٹیک ہولڈر کے طور پراین ایس ڈی آر اے میں شامل کیا جائے، شہزاد علی ملک

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسے سٹیک ہولڈر کے طور پر نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) میں شامل کیا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں اور اسے ایک موثر قومی ادارہ بنایا جا سکے۔ پی ایچ ایچ ایس اے کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ یہ مطالبہ …

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):پاکستان ہائی ٹیک ہائبرڈ سیڈ ایسوسی ایشن نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسے سٹیک ہولڈر کے طور پر نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (این ایس ڈی آر اے) میں شامل کیا جائے تاکہ مطلوبہ نتائج حاصل ہو سکیں اور اسے ایک موثر قومی ادارہ بنایا جا سکے۔

پی ایچ ایچ ایس اے کے چیئرمین شہزاد علی ملک نے کہا ہے کہ یہ مطالبہ ایسو سی ایشن کے اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ بیجوں کے معیار کو بڑھانے اور کسانوں کو نقصان پہنچانے والے سیڈ مافیا کی منفی سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کیلئے پر عزم ہے۔ این ایس ڈی آر اے میں سٹیک ہولڈر کے طور پر شمولیت کا مطالبہ بیجوں کے ریگولیٹری ادارے میں صنعت کی نمائندگی کی اہمیت کو واضح کرتا ہے۔

ایسوسی ایشن کا مقصد فیصلہ سازی حصہ لے کر کسانوں کے مفادات کا تحفظ کرنے والی پالیسیوں اور ضوابط کی تشکیل کے عمل میں اپنی مہارت اور تجربے کو شامل کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مافیا کی مذموم سرگرمیاں نہ صرف کسانوں بلکہ پورے زرعی شعبے کو نقصان پہنچا رہی ہیں جس سے ملک کو بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے اور غذائی تحفظ کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ کاشتکاروں کو بیج کے معیار اور معیاری بیج کے انتخاب بارے آگاہی فراہم کرنے کیلئے مہم چلائی جانی چاہیے۔