لیسکو نادہندگان سے6.29 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی، ترجمان

84
LESCO

لاہور۔7اپریل (اے پی پی):لیسکو کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری، 196 ویں روز6.29 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی۔ترجمان کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز رائے محمد اصغر کی زیرِنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے، اس سلسلے میں مہم کے196 ویں روز 364 نا دہندگان سے6.29 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ناردرن سرکل نثار سرور کی زیر نگرانی57 نادہندگان سے 1.80ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ایسٹرن سرکل عمر بلال کی زیر نگرانی78 نادہندگان سے 1.70 ملین کی ریکوری کی گئی۔ دوسری جانب سپرنٹنڈنگ انجینئرسینٹرل سرکل شبیر کی زیر نگرانی 38 نادہندگان سے0.68 ملین اورسپرنٹنڈنگ انجینئر ساوتھ سرکل ظفر اللہ سانگھی کی زیر نگرانی 14 ڈیفالٹرز سے 0.24 ملین کی ریکوری کی گئی۔

سپرنٹنڈنگ انجینئر ننکانہ سرکل محمد حسین کی زیر نگرانی23 نادہندگان سے0.25 ملین اورسپریٹنڈنگ انجینئر شیخوپورہ سرکل نجم الحسن کی زیر نگرانی57نادہندگان سے 0.42 ملین کی ریکوری کی گئی۔سپرنٹنڈنگ انجینئر اوکاڑہ سرکل جمشید زمان کی زیر نگرانی 30 نادہندگان سے 0.43 ملین جبکہ سپرنٹنڈنگ انجینئر قصورسرکل احمد شہزاد چغتائی کی زیر نگرانی67 نادہندگان سے 0.77 ملین کی ریکوری کی گئی۔ 196 روز سے جاری مہم کے دوران98409 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 83 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کرلی گئی۔

ترجمان کے مطابق ناردرن سرکل میں 14311 نادہندگان سے 418.11 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں12610 نادہندگان سے 666.29 ملین کی ریکوری کی گئی۔سینٹرل سرکل میں 11054 نا دہندگان سے376.88 ملین اور ساؤتھ سرکل میں5731 نادہندگان سے 157.90ملین کی ریکوری کی گئی۔ ننکانہ سرکل میں 8513 نادہندگان سے229.81 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں11369 نادہندگان سے 416.73ملین کی ریکوری کی گئی،

اوکاڑہ سرکل میں15843 نادہندگان سے 182.24 ملین جبکہ قصور سرکل میں18978 نا دہندگان سے390.51 ملین کی ریکوری کی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکو نے کہا ہے کہ نا دہندگان کے باعث ادارے کو نقصان کا سامنا ہے، ان کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔