اسلام آباد۔8اپریل (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرم جبکہ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علا قوں میں گرم رہا ہے۔
پیر کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق شہید بینظیر آباد میں درجہ حرارت 44، سکرنڈ 43، پڈعیدن، موہنجوداڑو، لاڑکانہ اور دادو میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔