سعودی وزیر خارجہ کا اقوام متحدہ کے سربراہ سے ٹیلی فونک رابطہ ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔ ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں حالیہ واقعات خاص طور پرغزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امن واستحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ریاض ۔9اپریل (اے پی پی):سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران خطے میں حالیہ واقعات خاص طور پرغزہ اور اس کے گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امن واستحکام کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔