گورنر سندھ سے مختلف ممالک کے سفارت کاروں، معززین شہر اور معروف تاجر رہنما ئوں کی ملاقات ، عید کی مبارکباد

63

کراچی۔ 10 اپریل (اے پی پی):گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے سفارت کاروں، معززین شہر اور معروف تاجر رہنمائوں نے ملاقات کی اور عید کی مبارکباد دی۔

گورنر ہائوس میں عیدالفطر کے پہلے روز بدھ کو ہونے والی ملاقاتوں میں اومان، ایران، تر کیہ ، چین اورروس کے قونصل جنرلز بھی شامل تھے ، ملاقات کے لیے آنے والے مہمانوں کی تواضع کچوری، کیک، اور عید کی روایتی ڈش شیر خورمہ سے کی گئی۔ مہمانوں نے گورنر سندھ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔