عید الفطر کے موقع پر جانوروں کی لڑائی پر جواء کھیلتے 9جواری گرفتار

43

سرگودہا۔13اپریل (اے پی پی):تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے عید الفطر کے موقع پر جانوروں کی لڑائی پر جواء کھیلتے ہوئے 9جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتارکر لیا جبکہ لڑائی والے کتے اور وٹک رقم بھی برآمد کر لی گئی۔پولیس کے مطابق پولیس تھانہ ترکھانوالہ کو اطلاع ملی کہ اڈا سیم نالہ فروقہ پر اللہ داد ولد محمد اسلم قوم اعوان سکنہ ہائے میر احمد شیر گڑھ کی زیرِ سرپرستی جواء کھیلا جا رہا ہے۔

تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے موقع پر ریڈ کرتے ہوئے اللہ داد سمیت 9ملزمان محمد عرفان،طاہر شہزاد،شاہد سلطان، امجد فاروق،مدثر عباس،محمد شہزاد،نور احمداور کلیم اللہ کو موقع پر گرفتار کر لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 8ہزار،4عدد موٹر سائیکل سپر سٹار،ہنڈا 125،سپر سٹار وغیرہ جبکہ ایک موٹر سائیکل رکشہ بھی برآمدکر لیا۔

تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے گرفتار 9جواریوں کے خلاف قماربازی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔مزید انکشافات کی توقع ہے۔