پریئس کاروں کے پچھلے دروازوں میں فنی خرابی ،ٹویوٹا موٹرز نے 2لاکھ 11 ہزار گاڑیاں مرمت کے لیے واپس منگوالیں

113
Toyota Motors
Toyota Motors

جاپان۔19اپریل (اے پی پی):جاپان کی کمپنی ٹویوٹا موٹر نے ڈرائیونگ کے دوران پچھلے دروازے کھلنے کے خطرے کے پیش نظر دنیا بھر سے تقریباً2لاکھ 11 ہزار پریئس گاڑیاں مرمت کے لیے واپس منگوا لیں۔ این ایچ کے ،کے مطابق جاپان کی وزارت ٹرانسپورٹ نے کہا ہے کہ ناکافی واٹر پروفنگ کی وجہ سے پانی اندر داخل ہو کر پچھلے برقی دروازے میں شارٹ سرکٹ کا باعث بن سکتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ اگر ڈرائیونگ کے دوران دروازے لاک نہ کیے گئے ہوں تو بدترین صورت حال میں کھل سکتے ہیں،اب تک ایسے تین واقعات سامنے آئے ہیں جب پرئیس گاڑی کے دروازے کم رفتار سے سفر کرتے وقت کھل گئے تھے تاہم کسی حادثے کی اطلاع نہیں ملی ۔ انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اس ماڈل کی پیداوار اُس وقت تک روک دی ہے جب تک مذکورہ مسئلے کو حل کرنے کے لیے پرزے حاصل نہیں کر لیے جاتے۔