چارسدہ تھانہ سروکلے کے مختلف علاقوں میں پولیس کا سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

69
راولپنڈی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار، پانچ کلو چرس برآمد

پشاور۔ 20 اپریل (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ نذیر خان کی قیادت میں پولیس کا ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔

ڈی ایس پی شبقدر ریاض خان کی قیادت میں ایس ایچ او سروکلے بہر مند شاہ خان نے تھانہ سروکلے کےحساس مقامات سمیت اہم تنصیبات اور مختلف علاقوں میں پولیس کا مشترکہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن منعقد کیا۔

سرچ آپریشن میں سرکل شبقدر ایس ایچ اوز ، ایلیٹ فورس، آر آر ایف، کیو آر ایف اور لیڈی پولیس نے حصہ لیا، آپریشن کے دوران پولیس کو سنگین مقدمات میں پولیس مطلوب دو اشتہاری، 9مشتبہ افراد سمیت غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتارکرکے مجموعی طور پر3پستول اور40عدد کارتوس برآمد کرلیے گئے۔

جدید ٹیکنالوجی وی وی ایس اور سی آر وی ایس سسٹم کے تحت9 گاڑیوں اور15 افراد کی ویری فیکیشن کی گئی۔