اسلام آباد ۔ 11 مارچ (اے پی پی) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین خوشگوار تعلقات قائم ہیں، باکو اور اسلام آباد کے درمیان فوجی اور تکنیکی تعاون دو طرفہ تعلقات کا اہم جزو ہے،اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 13ویں ربراہ اجلاس کا کامیاب انعقاد رکن ملکوں کا تنظیم کو فعال علاقائی بلاک میں تبدیل کرنیکی خواہش اور عزم کا عکاس ہے،دونوں ملک تجارت میں اضافے کیلئے بین الحکومتی کمیشن پر بھی کام کر رہے ہیں،جموں و کشمیر پاکستان اور بھارت کے مابین بنیادی تنازعہ ہے۔آذربائیجان کے معروف میگزین آذری ڈاٹ ٹوڈے کو انٹرویو دیتے ہوئے حالیہ ایکو سربراہ اجلاس سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ ایکو سربراہ اجلاس انتہائی کامیاب رہا، اجلاس نے علاقائی استحکام و ترقی کیلئے ہماری اجتماعی خواہش کو اجاگر کیا ہے
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=46012