مقبوضہ کشمیر ، نوجوانوں کے قتل پر پلوامہ میں ہڑتال اور مظاہرے

سرینگر ۔ 11 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ میںآج تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی اور بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو جمعرات کے روز پلوامہ کے علاقے پدگام پورہ میں ایک پرتشدد آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ تمام دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے …

سرینگر ۔ 11 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ میںآج تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی اور بھارت کے خلاف زبردست مظاہرے کیے گئے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق فوجیوں نے ان نوجوانوں کو جمعرات کے روز پلوامہ کے علاقے پدگام پورہ میں ایک پرتشدد آپریشن کے دوران شہید کیا تھا۔ تمام دکانیں اور دیگر کاروباری مراکز بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل تھی۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے مظاہرے روکنے کے لیے علاقے میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی ایک بڑی تعداد تعینات کر رکھی تھی تاہم اسکے باوجود لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔

Leave a Reply