سرینگر ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںپدگامپورہ پلوامہ میں چار نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ اور ترال میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کررہ گئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پلوامہ اور ترال میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ قابض انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کو …
نوجوانوں کی شہادت پرپلوامہ اور ترال میں مسلسل چوتھے روز بھی ہڑتال اور احتجاج

مزید خبریں
سرینگر ۔ 13 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوںپدگامپورہ پلوامہ میں چار نوجوانوں کی شہادت پر پلوامہ اور ترال میں مسلسل چوتھے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی مفلوج ہو کررہ گئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پلوامہ اور ترال میں تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بند رہے اور سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت معطل رہی ۔ قابض انتظامیہ نے احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے بھارتی فورسز اور پولیس کی بھاری تعداد تعینات کررکھی تھی۔ شہید نوجوانوں کے گھروں پر فاتحہ خوانی کی مجالس کا سلسلہ دن بھر جاری رہا جبکہ پلوامہ میں لوگوں کی بڑی تعدادنے جلوس کی صورت میں شہید پارک تک مارچ کیا۔








