ہیٹی میں مسافر بس راہ گیروں پر چڑھ گئی ، 38 افراد ہلاک ،13 زخمی

پورٹ او پرنس ۔ 13 مارچ (اے پی پی) ہیٹی میں ایک ڈرائیور نے مسافر بس راہ گیروں پر چڑھا دی ، جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور13 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ہیٹی کے شہر گونائیوس میں پیش آیا جو دارالحکومت پورٹ او پرنس سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایک تیز رفتار مسافر بس نے پہلے …

پورٹ او پرنس ۔ 13 مارچ (اے پی پی) ہیٹی میں ایک ڈرائیور نے مسافر بس راہ گیروں پر چڑھا دی ، جس کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک اور13 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ ہیٹی کے شہر گونائیوس میں پیش آیا جو دارالحکومت پورٹ او پرنس سے 150 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ایک تیز رفتار مسافر بس نے پہلے دو راہ گیروں کو ٹکر ماری۔ جس کے بعد ڈرائیور نے بس کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس دوران بس سڑک کنارے فن کا مظاہرہ کرنے والے میوزیکل بینڈ کے ارکان پر چڑھ دوڑی ، جس کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے۔

Leave a Reply