26 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومشوبزمداحوں کی جانب سے معروف ڈرامہ نگار ،اداکار سید کمال احمد رضوی...

مداحوں کی جانب سے معروف ڈرامہ نگار ،اداکار سید کمال احمد رضوی کوسالگرہ کے موقع پر خراج تحسین پیش

- Advertisement -

اسلام آباد۔1مئی (اے پی پی):معروف ڈرامہ نگار ،اداکار سید کمال احمد رضوی کی سالگرہ یکم مئی کو منائی گئی۔ ان کی سالگرہ کے موقع پر مداحوں نے ان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا۔ کمال احمد رضوی 1930 میں بہار میں پیدا ہوئے اور پٹنہ سے بی اے کیا۔ 1951 میں تقسیم برصغیر کے بعد وہ پاکستان ہجرت کر گئے۔

ابتدائی طور پر انہوں نے کچھ وقت کراچی میں گزارا اور پھر لاہور منتقل ہو گئے جہاں فنکارانہ سرگرمیوں کے لیے ان کے شوق نے انہیں فنکار برادری میں نمایاں مقام دلایا۔ انہوں نے ادیب سعادت حسن منٹو سمیت کئی ادبی شخصیات سے بھی استفادہ کیا۔

- Advertisement -

کمال احمد رضوی نے کئی انگریزی کتابوں کا اردو میں ترجمہ کیا اور مختلف جرائد کیلئے بھی لکھتے رہے۔ 1950 کی دہائی کے آخر میں انہوں نے تھیٹر میں قسمت آزمائی کی اور ڈرامے لکھنا شروع کئے۔

ان کے کچھ مقبول اسٹیج اور ٹی وی ڈرامے بادشاہت کا خاتمہ، جولیس سیزر، ہم سب پاگل ہیں، اور بلاقی بدل ہیں۔1965 میں جب لاہور کا ٹیلی ویژن اسٹیشن فعال ہوا تو انہوں نے طنزیہ ڈرامہ سیریز الف نون لکھی اور اس میں اداکاری کی۔ انہوں نے ڈرامہ میں چالاک ایلن کا کردار ادا کیا جب کہ ملنسار رفیع خاور نے ا ن کے دوست ننھا کا کردار ادا کیا، جو ایلن کا مخالف لیکن ہمیشہ اس کی چالاکی کا شکار ہوجاتا ہے۔

حکومت پاکستان نے انہیں 1989 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا تھا۔ سید کمال احمد رضوی کی سالگرہ کے موقع پر علمی، ادبی اور شو بز انڈسٹری کے زیر اہتمام مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور ان کی خدمات پر بھر پور انداز میں انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=462048

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں