کمشنر لاڑکانہ کامختلف علاقوں کا دورہ،انسدادپولیو مہم کا جائزہ لیا

149
پولیو مہم کے دوسرے روز میں 4 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسین مکمل کر لی گئی ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

لاڑکانہ۔ 01 مئی (اے پی پی):کمشنر لاڑکانہ ڈویژن غلام مصطفیٰ پھل نے انسدادپولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔

انہوں نے علاقہ مکینوں سے پولیو ٹیموں کے بارے میں معلومات لیں اور کہا کہ پولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے اپنے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائیں تاکہ پھول جیسے معصوم بچوں کو اس موذی مرض سے بچایا جاسکے ۔

کمشنر لاڑکانہ نے پولیو ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے مزید محنت کریں اور گھر گھر جا کر 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچائوکے قطرے پلائیں تاکہ پولیو جیسی خطرناک بیماری کا مکمل خاتمہ کیا جاسکے۔

انہوں نے پولیو ٹیموں کو بہتر کارکردگی پر مبارکباد بھی دی، اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر لاڑکانہ اور متعلقہ حکام ان کے ہمراہ تھے۔