لاہور۔4مئی (اے پی پی):لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پر لیسکو کے افسران اور ملازمین کیلئے ریجنل ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کورسز کا سلسلہ جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق لیسکو ریجنل ٹریننگ سینٹر میں پیپرا رولز اور پروکیورمنٹ مینجمنٹ کے حوالے سے ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈاکٹر عرفان نے ٹریننگ کے شرکا کو لیکچر دیئے۔
ٹریننگ میں جی ایس او، سول ورکس،پی ایم یو،ڈیزائن، جی ایم ٹیکنیکل آفس اور میٹریل مینجمنٹ کے ڈیپارٹمنٹس کے ہیڈز اور سٹاف نے شرکت کی۔ٹریننگ میں شرکا کو میٹریل کی خریداری،بڈ اوپننگ،پری کوالیفکیشن اور ٹینڈرزکے بارے میں گورنمنٹ کے رولز بارے بتایا گیا۔اس کے علاوہ ایس او ای کے لئے رولز اینڈ ریگولیشن بارے بھی بتایا گیا کہ سول،میٹریل مینجمنٹ اور دوسرے ڈیپارٹمنٹس کن رولز کے تحت خریداری کرتے ہیں ۔ ٹریننگ کے اختتا م پر چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر نے ٹریننگ کے شرکا کو سرٹیفکیٹس دیئے۔