سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے

ریاض ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے بہت بااثر نائب ولی عہد سمجھے جاتے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ان سے ملاقات کرنے والے پہلے اعلیٰ ترین سعودی رہنما ہوں …

ریاض ۔ 13 مارچ (اے پی پی) سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے امریکا روانہ ہو گئے ہیں۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے شہزادہ محمد بن سلمان ملک کے بہت بااثر نائب ولی عہد سمجھے جاتے ہیں جو ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد سے ان سے ملاقات کرنے والے پہلے اعلیٰ ترین سعودی رہنما ہوں گے۔ سعودی پریس ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملکی نائب ولی عہد کی کوشش ہو گی کہ امریکی رہنماوں سے ان کی بات چیت کے دوران توجہ دوطرفہ روابط کو مزید بہتر بنانے اور علاقائی معاملات سے متعلق مشترکہ مفادات پر مرکوز رہے۔

Leave a Reply