اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):واپڈانے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دیئے ۔ پیر کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 34 ہزار400 کیوسک اور اخراج 20 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 64 ہزار500 کیوسک اور اخراج 64 ہزار500 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد63 ہزار900 کیوسک اور اخراج 63 ہزار900 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 58 ہزار500 کیوسک اور اخراج35 ہزارکیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 200کیوسک اور اخراج 16 ہزار کیوسک ہے۔
تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ،ڈیم میں پانی کی موجودہ 1465.79 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.677 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1166.00 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.398 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 646.30 فٹ ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.163 ملین ایکڑ فٹ ہے۔