اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس میں دوپہر ساڑھے 12 بجے تک 1077.08 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کےبعد انڈیکس 72979.17 پوائنٹس ہو گیا۔ کے ایس ای 30 انڈکس میں 303.70 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈکس کے تحت مجموعی طور پر 178989569 حصص کا لین …
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کی دوپہر تک 1077.08 پوائنٹس کا اضافہ ، 100 انڈکس 72979.17 پوائنٹس پر پہنچ گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6مئی (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیر کو کاروباری ہفتے کے آغاز پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈکس میں دوپہر ساڑھے 12 بجے تک 1077.08 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیا جس کےبعد انڈیکس 72979.17 پوائنٹس ہو گیا۔
کے ایس ای 30 انڈکس میں 303.70 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ہوا۔ کے ایس ای 100 انڈکس کے تحت مجموعی طور پر 178989569 حصص کا لین دین ہوا جس کی مالیت 13.86 ارب روپے ریکارڈکی گئی۔ دوپہر تک سٹاک ایکسچینج میں فوجی سیمنٹ، ورلڈ کال ٹیلی کام اور کے الیکٹرک کے حصص کی سب سے زیادہ لین دین ریکارڈکی گئی۔








