39.9 C
Islamabad
جمعرات, مئی 15, 2025
ہومکھیل کی خبریںبھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 مارچ سے شروع ہو...

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تیسرا ٹیسٹ 16 مارچ سے شروع ہو گا

- Advertisement -

رانچی ۔ 13 مارچ (اے پی پی) بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک رانچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پونے میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں مہمان ٹیم آسٹریلیا نے 333 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم بنگلور ٹیسٹ میں بھارتی ٹیم نے شاندار کم بیک کیا اور 75 رنز سے فتح حاصل کرکے سیریز برابر کر دی، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 مارچ تک دھرم شالا میں کھیلا جائے گا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=46329

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں