ملتان۔ 07 مئی (اے پی پی):سوئی گیس کی چوری اور غیر قانونی استعمال کی روک تھام کےلئے ٹاسک فورس ملتان کی کارروائیاں جاری ہیں، منگل کے روز مزید 11 گیس چور پکڑے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ٹاسک فورس ٹیم نے کمپریسر کے ذریعے گیس استعمال کرنے والے تین صارفین کو پکڑ کر ان کے میٹر منقطع کر دیئے۔ دوسری کارروائی میں دو صارفین نان بلنگ پر تھے لیکن گیس استعمال کرر ہے تھے،
ان کے میٹر منقطع کرکے لیبارٹری بھجوا دیئے گئے۔اندرون شہر میں دو صارفین محمد ادریس اور کمال احمد کا گیس کے غیر قانونی استعمال پر میٹر منقطع کردیا گیا ۔ چار صارفین نے ایک سے زائد گھروں کو غیر قانونی طور پر گیس دے رکھی تھی ، ان کی ایکسٹینشن اتروا دی گئیں اور محکمانہ کارروائی کی سفارش کر دی گئی۔
انچارج ٹاسک فورس نے کہا کہ کمپریسر کا استعمال نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے جان کو خطرہ بھی لاحق ہوسکتا ہے۔ گیس چوروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔