اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال کے وقفہ کے بعد ہفتہ کو سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے۔حکومت اور پوری قوم نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فتحیاب نتائج کی امید ظاہر کی ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا اور حکومت نے اس میچ کو عوام کے لیے براہ راست نشر …
پاکستان ہاکی ٹیم آج سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلے گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔11مئی (اے پی پی):پاکستان ہاکی ٹیم 13 سال کے وقفہ کے بعد ہفتہ کو سلطان اذلان شاہ کپ 2024 کا فائنل کھیلنے کے لیے تیار ہے۔حکومت اور پوری قوم نے ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے فتحیاب نتائج کی امید ظاہر کی ہے۔ٹورنامنٹ کا فائنل میچ پاکستان اور جاپان کے درمیان کھیلا جائے گا اور حکومت نے اس میچ کو عوام کے لیے براہ راست نشر کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ واضح رہے کہ پی ٹی وی اسپورٹس فائنل میچ آج شام 5:30 بجے براہ راست نشر کرے گا۔








