41 C
Islamabad
اتوار, مئی 18, 2025
ہومعلاقائی خبریںمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک...

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے موقع پر فوری رجسٹرڈ کرنے کی خصوصی مہم شروع کر دی

- Advertisement -

راولپنڈی۔11مئی (اے پی پی):محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے نان رجسٹرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو موقع پر فوری رجسٹرڈ کرنے کی خصوصی مہم شروع کر دی ، ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم کے مطابق ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب نے نان رجسٹرڈ گاڑی کلچر کے خاتمے کا فیصلہ کیا ہے جس کے پیش نظر راولپنڈی میں بھی گاڑیوں کی موقع پر رجسٹریشن کی خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خصوصی رجسٹریشن مہم کے حوالے سے ایکسائز راولپنڈی نے موٹر وہیکل رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی سہیل شہزاد کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں ، یہ ٹیمیں شہر کی مارکیٹس ، پلازوں ، شادی ہالز میں جا کر چیکنگ کریں گی اور نان رجسٹرڈ گاڑیوں کو موقع پر رجسٹرڈ کیا جائے گا ۔

- Advertisement -

ڈائریکٹر ایکسائز راولپنڈی عمران اسلم نے کہا کہ خصوصی مہم کے دوران گاڑی مالکان کی جانب سے گاڑی رجسٹرڈ نہ کروانے کی صورت میں گاڑی قبضہ میں لے کر کاغذات ضبط کیے جائیں گے کیونکہ نان رجسٹرڈ گاڑی سڑک پر لانا قانوناً جرم ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول پنجاب فیصل فرید نے ایکسائز راولپنڈی آفس کے دورے کے موقع پر نادہندگان سے بروقت ریکوری یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ نادہندگان کے ساتھ کسی قسم کی رعائت نہ کی جائے

، ڈی جی ایکسائز نے ریکوری اہداف کے حوالے سے ایکسائز راولپنڈی ڈویژن کی اب تک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور تاکید کی کہ ریکوری اہداف کو مالی سال کے اختتام سے قبل ہر صورت حاصل کیا جائے۔ ڈی جی ایکسائز نے موٹر برانچ اور پروفیشنل ٹیکس کی شاندار ریکوری کو سراہا اور اہداف کے سو فی صد حصول کی بھی ہدایت کی ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=464982

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں