کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر فاسٹ باﺅلر کو چارج شیٹ جاری، 14 دن کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت، پی سی بی کا اعلامیہ

لاہور ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ با ﺅلر محمد عرفان کو عبوری طور پر معطل کر دیا گیا، کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عرفان کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی اور ساتھ ہی 14 روز کے اندر جواب جمع …

لاہور ۔ 14 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دوسرے ایڈیشن میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کی زد میں آنے والے فاسٹ با ﺅلر محمد عرفان کو عبوری طور پر معطل کر دیا گیا، کوڈ آف کنڈیکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر عرفان کو چارج شیٹ جاری کر دی گئی اور ساتھ ہی 14 روز کے اندر جواب جمع کرانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ فاسٹ با ﺅلر محمد عرفان 13 مارچ کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ انہوں نے ٹریبونل کو بتایا تھا کہ والد کے انتقال کی وجہ سے پریشان تھے اسی لئے پی سی بی کو بکیز سے رابطہ کرنے کے حوالے سے نہیں بتا سکے، تاہم انہوں نے کسی بھی قسم کی فکسنگ کے الزام کو مسترد کردیا تھا۔

Leave a Reply