نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) سے شروع ہوگا

ویلنگٹن ۔ 15 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے 20 مارچ تک بیسن ریزور، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ڈونیڈن میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ کی فٹنس مسائل کے …

ویلنگٹن ۔ 15 مارچ (اے پی پی) نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ (کل) جمعرات سے 20 مارچ تک بیسن ریزور، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ ڈونیڈن میں کھیلا گیا سیریز کا پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ نیوزی لینڈ ٹیم کے لئے بری خبر یہ ہے کہ مایہ ناز فاسٹ باﺅلر ٹرینٹ بولٹ کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں شرکت مشکوک ہو گئی، فاسٹ باﺅلر کی دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کا حتمی فیصلہ میچ شروع ہونے سے قبل کیا جائے گا۔ بولٹ جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے دوران کولہے کی انجری میں مبتلا ہوئے تھے۔

Leave a Reply