- Advertisement -
پیرس ۔24مئی (اے پی پی): نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے نیشنل مینجمنٹ کورس کے شرکاء نے جمعہ کو یہاں فرانس میں پاکستانی سفارتخانہ کا مطالعاتی دورہ کیا۔
- Advertisement -
پیرس میں پاکستانی سفارتخانہ کی” ایکس” پر پوسٹ کے مطابق فرانس میں پاکستان کے سفیر عاصم افتخار احمد اور مشن ٹیم نے کورس کے شرکاء کو بالخصوص پاک۔ فرانس تعلقات کے بارے میں بریفنگ دی اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔ ترقی اور اسلوب حکمرانی سے متعلق امور مطالعاتی دورے کا محور ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=468963
- Advertisement -