وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے احتصالات پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی کی ملاقات

152
Abdul Rahman-ur-Rahim-ul-Nuriani

اسلام آباد۔27مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سےاتصالات انٹرنیشنل پاکستان کے چیئرمین عبدالرحمن الرحیم النوریانی نے ملاقات کی۔

پیر کو وزارت خزانہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق پی ٹی سی ایل /یو فون کے صدر اور سی ای او حاتم بماطرف بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات میں دوطرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر وزارت خزانہ کے دیگر سینئر حکام بھی موجود تھے۔