راولپنڈی۔29مئی (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں منشیات فروشی،شراب سپلائی اور غیرقانونی اسلحہ میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتارکر لیا۔پولیس ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم رضوان سے 01 کلو 280 گرام چرس، روات پولیس نے ملزم ذیشان سے 01 کلو 250 گرام چرس، ملزم ارسلان سے 706 گرام چرس، کلرسیداں پولیس نے ملزم عزیز سے 530 گرام چرس، رتہ امرال پولیس نے ملزم کامران سے 05 لیٹر شراب،کینٹ پولیس نے ملزم ارشد سے 05 لیٹر شراب برآمد کر لی۔
سول لائنز پولیس نے ملزم ذوہیب سے 01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، ملزم زوار خان سے01پستول 30 بور معہ ایمونیشن، سٹی پولیس نے ملزم نعمان سے01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، رتہ امرال پولیس نے ملزم سلیمان سے 01 پستول 30 بور معہ ایمونیشن، روات پولیس نے ملزم راشد سے 01 پستول 30 بور برآمد کر کے ملزما ن کے خلاف ا لگ الگ مقدمات درج کر لیے۔