مولانا عبد الغفور حیدری کا واشک بس حادثے میں پر دکھ کا اظہار

36

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے بلوچستان کے شہر واشک میں بس حادثے میں ہونے والی اموات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ بدھ کو جے یو آئی کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ واشک میں المناک بس حادثے کا سن کر دکھ اور افسوس ہوا ہے، صوبائی حکومت زخمیوں کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ یہ صرف 20 لوگ نہیں بلکہ 20 خاندان ہے، زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہوں۔